انسٹاگرام نے بیک وقت متعدد تصاویر اپلوڈ کرنے کے لیئےاہم فیچر متعارف

08:00 AM, 24 Feb, 2017

نیویارک: مشہور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام  نے اپنے صارفین کو ملٹی پکچر پوسٹ کرنے کا آپشن فراہم کردیا ہے۔آسان الفاظ میں آپ اب انسٹاگرام پر بیک وقت کئی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں جو کسی البم کی شکل میں نیوزفیڈ پر نظر آئیں گی۔

 انسٹاگرام کے بلاگ پر شائع ہونے والی اس نئی اپ ڈیٹ کی تفصیلات کے مطابق اب صارفین ایک وقت میں دس تصاویر اور ویڈیوز ایک ساتھ پوسٹ کرسکیں گے۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کو دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرکے دیکھا جاسکے گا۔کسی کی سالگرہ ہو یا شادی یا آپ نے کسی پسندیدہ ترکیب کو اپنے فالوورز سے شیئر کرنا ہو، انسٹاگرام کے نئے فیچر کی مدد سے باآسانی ایسا کیا جاسکے گا۔

انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق صارفین کی اپ ڈیٹڈ انسٹاگرام ایپلی کیشن میں ایک نیا آئیکن دکھائی دے گا، جہاں سے ایک ساتھ 10 تصاویر کو پوسٹ کرنے کے لیے شیئر کیا جاسکے گا۔

صارفین تصاویر کی ترتیب اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتے ہیں اور مختلف فلٹرز کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، تاہم ان سب تصاویر کے ساتھ فی الوقت صرف ایک ہی کیپشن پوسٹ کیا جاسکے گا۔

جبکہ صارفین کے فالوورز تصویر کے ساتھ نظر آنے والے بلیو ڈاٹس کی مدد سے جان سکیں گے سوائپ کرنے پر مزید تصاویر ان کی منتظر ہیں۔

مزیدخبریں