اسلام آباد:آپریشن رد الفساد کی منظوری کے بعد پاک آرمی اور رینجرز نے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے گزشتہ روز رینجرز نے روالپنڈی میں متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ رات گئے آپریشن میں پاک آرمی نے بھی بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفسادمیں پاک افغان بارڈر پر 2 ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے تھا۔
پاک فوج نے افغان بارڈر پر گولا باری کی جس میں جماعت الا حرار کے 2 دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد لاہور کے حالیہ خودکش دھماکےکے ماسٹر مائنڈ تھے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد حکمت عرف قاری زبیر افغانستان میں پنجاب ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا، حکمت دہشت گردی کےلیےدشمن انٹیلی جنس ایجنسی کا رابطہ کار بھی تھا۔
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کا فیصلہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔