چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے لیے سنگ میل، تاریخی ایونٹ ہوگا: چیئرمین پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے لیے سنگ میل، تاریخی ایونٹ ہوگا: چیئرمین پی سی بی

لاہور :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی مہمان نوازی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور پرستاروں کے لیے ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری ہونے پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے معاہدے پر پہنچے جو برابری کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آئی سی سی ممبر ممالک کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کاوشیں کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں بہت اہم ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ایک سنگ میل ہے، جو ہماری کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کا مظہر ہے۔