پاکستان کا قانونی نظام انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے:دفتر خارجہ

10:06 PM, 24 Dec, 2024

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

فوجی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے تعمیری مکالمے پر یقین رکھتا ہے اور عالمی شراکت داروں، بشمول یورپی یونین، کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ فیصلے پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے عین مطابق کیے گئے ہیں۔
 

مزیدخبریں