آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

دبئی  :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا۔ شائقین کرکٹ آج سے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ پہلے رجسٹریشن کروانے والے شائقین کو ٹکٹ خریدنے میں ترجیح دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے شائقین میں بے حد جوش و خروش پایا جاتا ہے۔