دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 19 فروری 2025 سے کراچی میں شروع ہوگا اور 9 مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان کل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش گر وپ اے، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں19 فروری کو ، پاک بھارت میچ: 23 کو دبئی میں ہوگا۔میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے، اور ایونٹ کی میزبانی پاکستان اور دبئی کے درمیان پارٹنرشپ فارمولا کے تحت ہوگی۔
سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ جبکہ فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اور اگر بھارت فائنل تک نہ پہنچا تو فیصلہ کن میچ لاہور میں ہوگا۔