ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 800 روپے سستا

05:12 PM, 24 Dec, 2024

کراچی :ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 685 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور مقامی طلب و رسد کی صورتحال کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
 

مزیدخبریں