سوات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

سوات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

پشاور: وادی سوات کے علاقے مینگورہ اور اس کے اطراف میں آج دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی، جبکہ اس کی گہرائی 225 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور اس کے نواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی اور مرکز بھی وہی سرحدی علاقہ تھا۔

مصنف کے بارے میں