اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 1500 پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے مسلح اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام سکیورٹی ڈیوٹی کی خود نگرانی کریں گے تاکہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں