سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے کا معاملہ: مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری

سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے کا معاملہ: مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان نوٹسز میں ملزمان کو 24 دسمبر کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے 2016 کے ایکٹ کے تحت آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے، جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹے پراپیگنڈے پھیلانے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

 ان ملزمان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل شامل ہیں۔

حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی اس وقت ملزمان کے پس پردہ مقاصد کی تحقیقات کر رہی ہے، اور مزید مجرموں کی شناخت کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں