پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 65 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 65 ہوگئی

اسلام آباد : ملک  میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کے خلاف اگلی مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی تاکہ وائرس کا مزید پھیلاؤ روکا جا سکے۔ یاد رہے کہ رواں سال پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، جس کی وجہ سے پولیو کے خلاف حفاظتی اقدامات اور مہموں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں