پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں انڈیکس نے ایک بار پھر 15 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 036 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز بھی ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور ایک وقت میں انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس تک پہنچا تھا، تاہم دن کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کی مزید کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278.57 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں