بچے کا نام رکھنے پر میاں بیوی کے درمیان بات طلاق تک پہنچ گئی

 بچے کا نام رکھنے پر میاں بیوی کے درمیان بات طلاق تک پہنچ گئی

کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک دلچسپ اور عجیب واقعہ پیش آیا، جہاں میاں بیوی کے درمیان بچے کا نام رکھنے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات طلاق تک پہنچ گئی۔ یہ معاملہ 2021ء میں شروع ہوا جب خاتون نے اپنے بیٹے کے لئے شوہر کی جانب سے تجویز کردہ نام کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جب یہ جھگڑا بڑھا تو بیوی نے شوہر سے طلاق لینے کے لئے عدالت کا رخ کیا۔ جب یہ کیس پیپلز کورٹ میں پہنچا، تو عدالت نے دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ جاننے کے بعد طلاق کے بجائے صلح کرانے کی کوشش کی اور بیٹے کے لئے کچھ نئے نام تجویز کئے۔ رپورٹ کے مطابق، اس جوڑے نے ججز کی جانب سے پیش کردہ کئی ناموں کو مسترد کر دیا، تاہم طویل بحث کے بعد وہ ایک نام "آریہ وردھن" پر متفق ہوگئے۔ اس پر اتفاق کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنایا اور پھر خوشی خوشی عدالت سے گھر واپس لوٹ گئے۔

مصنف کے بارے میں