اسلام آباد ؛ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے سپرنگ سمسٹر کے داخلوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اب داخلوں کی آخری تاریخ پیر 6 جنوری 2025 تک ہو گی۔ داخلوں میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی 11 فیکلٹیز کے مختلف شعبوں میں بی ایس پروگرامز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.cms.iiu.edu.pk پر پروگرامز، اہلیت کے معیار اور فیس کے ڈھانچے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ داخلوں سے متعلق سوالات کے لیے مرد درخواست دہندگان واٹس ایپ نمبر 03195213192 پر اور خواتین درخواست دہندگان 03195213193 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔