وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

10:48 AM, 24 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا اور  اجلاس  میں حکومتی اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق، اس مرحلے میں پانچ وزارتوں کا حجم کم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت ہاؤسنگ، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی اور سرمایہ کاری بورڈ کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ ان سفارشات کی منظوری سے ہزاروں آسامیاں ختم ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ، دوسرے مرحلے کی سفارشات کے تحت درجنوں ادارے بھی بند کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے، اور سٹاف ٹو آفیسر کی شرح میں 50 فیصد کمی کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں