اسلام آباد: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ یکم جنوری 2025 سے آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔ اس ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ایئر بس 380 جیسے بڑے طیارے بھی یہاں لینڈ کر سکیں گے۔
یہ ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا ایک اہم حصہ ہے، اور اس کی تعمیر چین کے تعاون سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کی ہے۔ گوادر ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف علاقے کی معیشت کو فروغ ملے گا، بلکہ گوادر پورٹ کے ذریعے عالمی سطح پر تجارتی رابطے بھی مزید مستحکم ہوں گے۔