لاہور : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی کے لیے ترجیحی فہرست بھی جاری کر دی، مسلم لیگ ن کی فہرست میں پنجاب اسمبلی کے لیے 58 خواتین کے نام شامل،ذکیہ خان، عشرت اشرف، تہمینہ دولتانہ، مریم اورنگزیب ، اعظمی زاہد بخاری کے نام ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست میں حنا پرویز بٹ ، صائمہ سعدیہ، راحیلہ خادم اور عظمی کاردار کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے خواتین کی پنجاب اسمبلی کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ جاری کردی pic.twitter.com/fTTIivXHgi
— PMLN (@pmln_org) December 24, 2023
دوسری طرف مسلم لیگ نون نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 20 خواتین کی ترجیح فہرست دی ہے۔ فہرست میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب اور نزہت صادق فہرست میں شامل ہیں۔
مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شزہ خواجہ، روبینہ خورشید عالم ،وجیہہ قمر ، زیب جعفر، کرن ڈار، انوشہ رحمان، طاہرہ ودود فاطمی بھی مسلم لیگ نون کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
قومی اسمبلی (پنجاب) سے مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے لئے خواتین کی لسٹ جاری کردی۔ pic.twitter.com/wRoBNwvDgu
— PMLN (@pmln_org) December 24, 2023
عافیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرخ ناز اکبر، شہناز سلیم ، منیبہ اقبال، عفت نعیم، تمکین اختر نیازی کا نام بھی الیکشن کمیشن کو دی گئی ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔