تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کی ’بھاری قیمت چکانا‘ پڑ رہی ہے کیونکہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔ جنگ ایک بہت بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے سے اب تک 15 فوجی کی ہلاک ہو چکی ہیں ۔ بنیامن نتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔