عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم 

05:18 PM, 24 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا وقت ختم ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے لیے آج ساڑھے چار بجےتک کی مہلت تھی جو ختم ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا، آراو اور  ڈی آراو کے دفاتر کے احاطے میں موجود امیدواروں  سےکاغذات وصول کیے جائیں گے۔

لاہور میں  قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں پر 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ۔قائد ن لیگ نوازشریف کے این اے 130 سے بھی کاغذات جمع ہو گئے۔اس حلقے میں ان کا سامنا پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کریں گی ۔

 بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے بھی  الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے گئے ۔ مریم نواز   نےسرگودھا   سے بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کاغذات جمع کرادئیے۔

مریم نواز قومی اسمبلی کےدوحلقوں این اے 119 اور120 سے بھی الیکشن لڑیں گی۔۔نائب صدر ن لیگ صوبائی اسمبلی کے 3حلقوں سے بھی امیدوار ہیں۔

احسن اقبال این اے 76  نارووال سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مریم اورنگزیب  نےمخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

این اے 15مانسہرہ سے نوازشریف کا مقابلہ اعظم سواتی سے ہوگا۔

شاہ محمود قریشی این اے 150ملتان سے امیدوار ہوں گے۔پرویز الہٰی اور انکی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے این اے  64گجرات  اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔مونس الہیٰ  کے بھی اسی حلقے سےکاغذات نامزدگی جمع کروا ئے گئے ہیں۔

سمیرا الہیٰ کے صوبائی حلقہ پی پی 32 میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جمشید دستی کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 186 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع  ہو چکے ہیں ۔۔

مزیدخبریں