اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز کے باوجود پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز کے باوجود پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور:اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز کے باوجود پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہے  اوراس وجہ سے  شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پنجاب کے مختلف شہروں میں کھانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پنجاب میں سردی اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر شہروں میں گیس گھنٹوں غائب رہتی ہے جس نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق 3 مقررہ اوقات میں بھی پریشر پورا نہیں دے پا رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت میں بھی گیس میسر نہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں گیس کی طلب اور  رسد میں فرق 900 ملین کیوبک فٹ سے بڑھ گیا ہے، شہر میں گیس کی ضرورت 2100 ملین اور سپلائی صرف 1200 ملین کیوبک فٹ کے لگ بھگ ہے۔

سردی بڑھنے سے گیس پریشر مزید کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سردی بڑھنے سے گیس پریشر مزید کم ہونے کا بھی امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں