شہباز گل سروسز اسپتال کی وی وی آئی پی وارڈ سے غائب ہونے کا معمہ سامنے آگیا

10:21 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل سروسز اسپتال کی وی وی آئی پی وارڈ سے غائب ہونے کا معمہ سامنے آگیا ۔

پی ٹی آئی حکومت جانے کے ڈر سے شہباز گل کل ڈاکٹر کو آپنی فائل دے کر غائب ہوگئے تھے ، شہباز گل بغیر بتائے وارڑ سے غائب ہو گئے تھے ، رجسٹرار نے اسی سلسلے میں ابسنس رپورٹ جاری کردی تاکہ کل کو اسپتال کے عملے یا ایم ایس کی غفلت نا بنا دی جائے ۔

اس حوالے سے ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے کے معاملے سے بالکل لاعلم ہوں ۔ پنجاب حکومت بحال ہوتے ہی شہباز گل آج پھر اسپتال جا پہنچے اور علاج جاری کروا دیا ۔

طبعیت خراب ہو تو مریض کیسے باہر جاسکتا ہے؟ شہباز گل کی بیماری پر سوال اٹھنے لگے ۔ اداروں کیخلاف بیان بازی کیس میں شہباز گل کے چند روز پہلے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں