ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا

09:01 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ، بالائی علاقوں اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ بالائی علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ لہہ میں منفی 14 ، سکردو میں منفی 11 ، قلات میں منفی 9 ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں ، صوبائی درالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی بھی کم نہ ہوسکی ۔ سموگ کے باعث بچے بڑے سب مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ۔

مزیدخبریں