پولیٹیکل سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ کراسکتی ہے، ہمارا مستقبل عمران خان کے ساتھ ہے، پی ڈی ایم کے نہیں: مونس الہٰی

08:44 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ چاہتے تو صلح ہوسکتی ہے لیکن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے ابھی نمبرز پر بات نہیں ہوئی۔ہمارا مستقبل عمران خان کے ساتھ ہے  پی ڈی ایم کے ساتھ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے۔ 

مونس الہٰی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان زیادہ پاپولر ہیں اس لیے ان کے ساتھ گئے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے عدم اعتماد کا ووٹ لے لیں۔ عمران خان جس دن فیصلہ کریں گے اسی دن ووٹ لے لیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2018 میں مجھے خاندانی سیٹ پر الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا کہ یہ عمران خان کی سیٹ ہے جب میں نے کہا کہ یہ تو ہماری خاندانی سیٹ ہے تو مجھے نیب کا نوٹس آگیا ۔ ن لیگ نے جو کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے۔ 

مزیدخبریں