کرکٹ ٹیم کوچنگ سٹاف میں فوری تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ 

04:41 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں فوری کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منیجمنٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ کوچنگ اسٹاف میں فوری تبدیلی نہ کی جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منیجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کوچنگ اسٹاف سے متعلق فیصلے کیے جائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے ۔ دونوں کوچز کے عہدے کی مدت فروری 2023 تک ہے۔

مزیدخبریں