پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی منتقل، تاریخ بھی تبدیل

04:31 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملتان میں خراب موسم کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔ میچ کی تاریخ بھی تبدیل کی گئی ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب 3 کی بجائے 2 جنوری 2003 سے کراچی میں شروع ہو گا ۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز بھی ری شیڈول کر دیئے گئے ہیں، ون ڈے میچز اب 9 ، 11 اور 13 جنوری 2023 کو کراچی میں ہوں گے ، اس سے قبل ون ڈے میچز 10 ، 12 اور 14 جنوری کو ہونا تھے ۔

مزیدخبریں