انتخابات مارچ یا اپریل میں ہوں گے، ق لیگ سے اتحاد کر رہے ہیں، اب اقتدار کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا: عمران خان 

03:44 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات مارچ اور اپریل میں ہو رہے ہیں۔ ق لیگ سے انتخابی اتحاد کر رہے ہیں انہوں نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔ 

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ آئندہ عام انتخابات مارچ اور اپریل میں ہوں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے جا رہے ہیں۔ 

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اب اقتدار میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ 

مزیدخبریں