راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔پنجاب میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر بہت کچھ کہ سکتا ہوں مگر مجھے اس سے دور رکھا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری نثار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اب کس قسم کا احتساب ہوگا۔بچپن سے یہی سن رہے ہیں کہ احتساب ہورہا۔آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑنا ہے، حلقہ کی عوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرونگا ۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔ پانچ سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا ۔ سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہوگا۔
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔ میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔
چودھری نثار نے کہا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان ہے جبکہ اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کرکے ہوا ۔ میں حلقہ 10 سے خود الیکشن لڑوں گا ،حلقہ 12سے امیدوار کھڑا کروں گا. اس کے ساتھ انہوں نے یہ کہا کہ اسلام آباد والے پانی دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔
چودھری نثار نے کہا کہ مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا جبکہ 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی،آج کل لوگوں پر الزامات ہیں جبکہ عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے ان کے خلاف بات نہیں کروں گا.