اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عدیل حسین کو سپرد خاک کردیا گیا

 اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عدیل حسین کو سپرد خاک کردیا گیا

پاکپتن :آئی ٹین دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عدیل حسین کو پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید عدیل حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تدفین کے موقع پر اسلام آباد، پنجاب پولیس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔شہید عدیل حسین نے اپنی جان کا نذرانہ پیش  کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچایا ، شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فو ر میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ،چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے  تھے،  اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کہ پولیس ٹیم کے ایک اہلکار نے نامعلوم گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے رکتے ہی دھماکا ہوگیا،  جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے  تھے ۔

 
 

مصنف کے بارے میں