لاہور : وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا گزشتہ روز کا فیصلہ آئین سے روگردانی ہے۔ گورنر پنجاب کے کہنے پر پرویز الہٰی کو اعتماد لینا ہوگا۔
لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے نیوز کانفرنس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں موجودہ حکومت منتخب نہیں۔ کل کے فیصلے میں آئینی خلا موجود ہے۔ پرویز الہٰی کے پاس اکثریت ہوتی تو اعتماد کا ووٹ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ہمارا موقف ہے الیکشن ہونے چاہئیں اور وقت پر ہونے چاہئیں۔ 8 ماہ سے پی ٹی آئی ، عمران خان اور سہولت کاروں نے ہمیں کام نہیں کرنے نہیں دیا۔