محبت کی لازوال داستان ،نر بطخ کے مرنے کے7 دن بعد مادہ بھی مرگئی

محبت کی لازوال داستان ،نر بطخ کے مرنے کے7 دن بعد مادہ بھی مرگئی

لنکا شائر: برطانیہ کے ایک قصبے میں نر کے مرنے کے بعد مادہ شدید ڈپریشن کی شکار تھی اور اس نے کھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینسل اور گریٹل نامی بطخوں کے اس جوڑے نے اپنی باہمی محبت کی بنا پر غیرمعمولی شہرت حاصل کی  اور لوگ بھی انہیں پہچاننے لگے تھے۔ خوبصورت پرندوں کا یہ جوڑا برطانیہ کے چھوٹے سے نیم دیہی علاقےکلیتھورپس کی ایک جھیل کے کنارے رہ رہا تھا۔

 ایک ہفتے قبل بطخوں کا یہ جوڑا  ہینسل منجمند جھیل میں پھنس گیا تھا ،کلیتھورپس وائلڈ لائف ریسکیو کو  اطلاع  ملی تو انہوں نے کشتی کے ذریعےدونوں پرندوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک نر مرچکا تھا ، عملے نے مشکل سے گریٹل کو بچایا۔

ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ  گریٹل کا نچلا دھڑ   برف میں جم چکا تھا لیکن ڈاکٹروں نے چھ برس کے اس پرندے کو بچالیا، تاہم اپنے ساتھی کے بچھڑنے کے بعد گریٹل سست ہوگئی تھی   اور   خاموش رہنے لگی  تھی  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا ۔ اور آخر  اس نے بھی دم توڑدیا۔

وائلڈ لائف انتظامیہ کے مطابق ان چھ دنوں میں گریٹل کی مایوسی اور کیفیت خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے تھے اور یوں وہ ہمت ہار کر موت کا شکار ہوگئی، اس طرح اس پریمی پرندوں کے مرنے پر ہزاروں افراد نے اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔


 

مصنف کے بارے میں