سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

12:41 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔


احتساب عدالت  میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  کے خلاف  سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،  شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے ان کی صحت سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ  کیا  ،وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا ہو گیا ہے۔

وکیل نے درخواست میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی علالت کے باعث  اسلام آباد سے کراچی نہیں آ سکے،  اس لیئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں