نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور ملک میں امن بحال کیا،وفاقی وزیراحسن اقبال

12:37 PM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور ملک میں امن بحال کیا۔

:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو ملک میں 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، اس وقت ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ  کاری کرنےکیلئے  تیار نہ تھا، نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور ملک میں امن بحال کیا۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا نوازشریف کےدور حکومت میں کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں، نوازشریف کے دورحکومت  میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائےگئے، ملک میں موٹرویز اور ہائی ویز کا جال بچھایا گیا، پاکستان میں سکیورٹی اداروں نے مثالی کردارادا کرتے ہوئے امن کا قیام یقینی بنایا ۔

مزیدخبریں