مرزا پور : بھارت میں ثانیہ مرزا نامی خاتون نے پہلی مسلمان فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز پا لیا ہے ۔ مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے یہ اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہے۔
ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہندی مسلم طالبعلموں میں جذبہ ہو تو وہ بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔وہ 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔
ثانیہ کے والد شاہد علی کا کہنا ہے کہ ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی ۔ ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہے جس پر فخر ہے۔