ٹویٹر پر بلیو سبسکرپشن صارفین کے لیے 60 منٹ پر مشتمل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلن مسک کی کو ششیں رنگ لے آئیں، ٹوئٹر پر اپ لوڈ اور پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کا بہترین معیار برقرار رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، اب ٹوئٹر بلیو کے صارفین 2 جی بی تک کی ایسی ویڈیو فائل پوسٹ کرسکیں گےجس کا ،دورانیہ 60 منٹ تک ہو۔
خیال رہے کہ طویل ویڈیوز میں ٹوئٹر کی جانب سے اشتہارات دکھائے جائیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا ۔