منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کو 7جنوری تک گرفتار کرنے روک دیا 

11:31 AM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :ایف آئی اے منی لانڈرنگ  کے مقدمے پر  سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ۔ 

 اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تحریری حکم جاری کیا، عدالت نے  سلیمان شہباز کو تفتیش  میں  شام ہونے کا حکم دیا ۔ 

عدالت  کے حکم نامے کے مطابق عبوری ضمانت کا فیصلہ ہونے تک سلیمان شہباز ہر تاریخ پر عدالت کے روبرو پیش ہوں ،  سلیمان شہباز عدالت کو مطمئن کرنے کیلئےایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں