لاہور :ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے پر سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تحریری حکم جاری کیا، عدالت نے سلیمان شہباز کو تفتیش میں شام ہونے کا حکم دیا ۔
عدالت کے حکم نامے کے مطابق عبوری ضمانت کا فیصلہ ہونے تک سلیمان شہباز ہر تاریخ پر عدالت کے روبرو پیش ہوں ، سلیمان شہباز عدالت کو مطمئن کرنے کیلئےایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے ۔