اسلام آباد سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی قائم

11:13 AM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے  پولیس نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی قائم کر دی ،

جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے   نوٹیفکیشن جاری کردی دیا گیا ہے ،8 رکنی  جے آئی ٹی  ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں  تحقیقات کرے گی،ایس پی،سی ٹی ڈی  8رکنی تحقیقات ٹیم کاحصہ ہوں گی ۔  

نوٹیفکیشن  کے مطابق حساس اداروں کے افسران اور  ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔ 

مزیدخبریں