عدالت نے گورنر پنجاب کی آئین شکنی کا راستہ روکا، فیاض الحسن چوہان

11:06 AM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان کا لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کابینہ کی بحالی پر کہنا تھا کہ عدالت نے گورنر پنجاب کی آئین شکنی کا راستہ روکا،

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر کے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو بحال کیا، گورنر کے  غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا،  امپورٹڈ حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، رسوائی ان کا مقدر ہے، غیر آئینی اقدام پر گورنر پنجاب کو فوری  عہدے سے ہٹایا جائے ، عوام کو معلوم ہوگیا  یہ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

  فیاض  الحسن چوہان نے مزید کہا ملکی معیشت بربادکرنےکےبعدیہ لوگ آئین کےساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں