لاہور:اوایس ڈی ہونے والے چاروں ایڈیشنل آئی جیز نے چارج چھوڑ دیا

11:00 AM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:اوایس ڈی ہونے والے چاروں ایڈیشنل آئی جیز نے چارج چھوڑ دیا،

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اےناصر،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن غلام رسول زاہدکواوایس ڈی بنایاگیا تھا،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئرفاروق مظہر،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب احسان صادق کوبھی اوایس ڈی بنایاگیاتھا۔


آئی جی پنجاب عامرذوالفقار نے خالی ہونے والی چاروں سیٹوں پرافسران کو اضافی چارج دیدیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس کی خالی سیٹ کا چارج راجہ رفعت مختار کو دیدیا گیا، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی خالی سیٹ کا اضافی چارج شہزاد سلطان کودیدیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی خالی سیٹ کا چارج ذوالفقارحمیدکو تفوض کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی خالی سیٹ کا چارج معین مسعودکو دے دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں