لاہور : ہائیکورٹ نے مونس الہی سمیت دیگر کی بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کیخلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ شیخ نے مونس الہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت بیرون ملک میں جائیدادوں کا ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کی جانب سے بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ مونس الہی سمیت دیگر نے ایف بی آر کا بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔