نئی دہلی: بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجھستان میں گر کر تباہ جب کہ اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
#BREAKING | MiG-21 aircraft of the IAF crashes in Rajasthan's Jaisalmer pic.twitter.com/lZKzo63FCt
— Hindustan Times (@htTweets) December 24, 2021
بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ آج شام تقریباً 8:30 بجےانڈین ایئر فورس کا ایک مگ 21طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوا۔
گزشتہ دنوں انڈین فضائیہ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ کو گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے بہت دکھ ہے۔ وہ 8دسمبر 2021 کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈین فضائیہ اس مشکل گھڑی میں ان کی سوگواران کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ 8 دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف دیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔