سیالکوٹ: سری لنکن شہری کے قتل کے مقدمے میں زیر حراست 149 ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے اور اس وقت 85 ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد 64 افراد کو رہا کیا گیا ہے اور اس وقت 85 ملزموں سے تفتیش جاری ہے، رہا کئے گئے افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دکھائی دئیے تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق 85 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں جن کا فرانزک ٹیسٹ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے 3 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔