راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی جس دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی مفادات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا اور افغانستان میں امن کی اہمیت اور مفاہمت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے روابط میں بہتری کے اقدامات کی تعریف کی۔