گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

02:55 PM, 24 Dec, 2021

لاہور: پاک سوزوکی موٹرز   نے مقامی مارکیٹ میں نئی ​​سوزوکی سوئفٹ متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کار ساز کمپنی نے تیسری جنریشن سوئفٹ کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک فروخت کرنے کے بعد بند کر دیا تھا جس کے بعد اگلے سال گاڑی کی چوتھی جنریشن پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب، چوتھی جنریشن سوئفٹ بالآخر 2022 کی دوسری ششماہی میں پاکستانی مارکیٹ میں نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ فورتھ جنریشن سوئفٹ میں 1.2 لیٹر کا انجن ہوگا  اور  لوکل مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت 25 لاکھ سے 28 لاکھ کے درمیان ہو گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس نئی سوئفٹ کی پاکستان میں تشہیر ہو رہی ہے  یہ باقی دنیا میں 4th جنریشن ہیچ بیک سوئفٹ2016 میں لانچ کی گئی تھی اور رواں سال بین الاقوامی مارکیٹ سے ختم  ہو گئی ہے ۔جس کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کی جار رہی ہے کہ پاک سوزوکی  ایک بار پھر پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر ریٹائرڈ ماڈلز لانچ کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں