نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر ہربھجن سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام اچھی چیزیں اپنے اختتام کو پہنچتی ہیں اور آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے اس 23 سالہ طویل سفر کو خوبصورت اور یادگار بنایا۔‘
All good things come to an end and today as I bid adieu to the game that has given me everything in life, I would like to thank everyone who made this 23-year-long journey beautiful and memorable.
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) December 24, 2021
My heartfelt thank you ???? Grateful .https://t.co/iD6WHU46MU
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ گزشتہ 6 برس سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم انہوں نے کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان آج کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے 1998 میں بھارت کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور آخری بار اس سال کے آغاز میں ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔