مالاکنڈ : خیبر پختونخواہ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوات ، مالاکنڈ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 226 کلو میٹر تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔