بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے خبر سنادی

12:48 PM, 24 Dec, 2021

کراچی: ہوشیار ۔۔۔ خبردار ۔۔۔ بارش ہونے کو ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کاا مکان ظاہر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہو نے کا امکان ہے  اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو  بارش ہوسکتی ہے  ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔


ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں  شہر میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی  ۔

مزیدخبریں