پشاور میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل

11:15 AM, 24 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 
ایچ ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگانے کے اہل ہیں، اس کیلئے ایچ ایم سی میں یکم جنوری سے بوسٹر ڈوز صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لگائی جا سکے گی۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے آخری خوراک کے 6 ماہ مکمل ہونا ضروری ہیں جبکہ طبی عملے اور 60سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت کورونا بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ 3 دسمبر سے سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے جبکہ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی اومی کرون سے بچاﺅ کیلئے بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ 

مزیدخبریں