بھارت کی سابق مس یونیورس کو نیا صدمہ

09:44 AM, 24 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بھارتی اداکارہ شسمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن شال سے تعلقات ختم کرلئے  ۔ سابق مس یونیورس نے سوشل میڈیا ایپس پر بوائے فرینڈ سے دوستی کو ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا رشتہ دوستی سے شروع ہوا لیکن اب رشتہ ختم اوردوستی رہ گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 1994 میں بھارت کی پہلی مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی شسمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے لوان ری لیشن شپ ختم کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں ان کے بریک اپ کی باتیں کئی روز سے چل رہی تھیں لیکن اس کے بارے میں شسمیتا سین اور روہمن شال نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا لیکن اب اداکارہ شسمیتا سین نے اس تعلق کے باقاعدہ خاتمے کی تصدیق کردی ہے  ۔

سال 2018 میں دونوں کی دوستی فلمی انداز میں سوشل میڈیا پر چٹ چیٹ سے شروع  ہوئی تھی ۔ روہمن شال بطور ماڈل کیرئیر بنانے کی کوشش میں تھے جبکہ شسمیتاسین ان دنوں فلمی دنیا سے کافی حد تک بریک پر تھیں ۔اس کے بعد دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے سے ری لیشن شپ کی بھی تصدیق کی تھی  ۔ روہمن شال بہت جلد ہی شسمیتاسین کی لے پالک بیٹیوں  اور والدہ کے  ساتھ گھل مل گئے اور باقاعدہ طورپر ان کے گھر میں ایک فیملی کے ممبر کی طرح رہنے لگے ۔

چندماہ قبل شسمیتاسین اور روہمن شال چھٹیاں گذارنے مالدیپ گئے تو واپسی پر روہمن الگ گھر میں مقیم ہوگئے ۔ جس کے بعد میڈیا میں دونوں میں اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ۔ ابھی یہ سلسلہ چل ہی رہا تھا کہ مداحوں نے سابق مس یونیورس پر چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جس چہرے کو مس یونیورس کا ٹائٹل ملا انہوں نے اس میں تبدیلی کردی ہے جس پر شسمیتاسین کافی دلبرادشتہ بھی تھیں اور فلمی تقریبات میں آنا جانا چھوڑ چکی تھیں ۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی مس یونیورس نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں فلم " دستک " سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا  ۔ اس کے بعد ان کی کامیاب فلمو ں میں بیوی نمبر ون ، ڈونٹ ڈسٹرب ، میں ہوں ناں ،میں نے پیار کیوں کیا ، تم کو نہ بھول پائیں گے ، نوپرابلم جیسی فلمیں شامل ہیں ۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں طویل عرصے کے بعد وہ ان دنوں ایک ویب سیریز  "  آریا  " میں نظر آرہی ہیں جس کو بین الاقوامی کیٹگری میں نمبرون سیریز قرار دیا گیا ہے ۔

روہمن شال نے بھارتی شوبزانڈسٹری میں ایک ماڈل کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ کئی انٹرنیشنل برانڈز کے لئے کام بھی کرچکے ہیں ۔ شسمیتاسین سے ری لیشن کی وجہ سے ان کو کئی اچھے پراجیکٹس بھی ملے تھے ۔

و

مزیدخبریں