کیچ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوگئے،لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے ہےجبکہ شہید سپاہی عبدالفاتح خضدار سے تعلق رکھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دشمن عناصر کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔ سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیےپرعزم ہیں ۔